ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / لڑکیوں کیلئے مفت ہئیر کٹنگ اور مہندی لگانے کے ایک روزہ کورس کا انعقاد

لڑکیوں کیلئے مفت ہئیر کٹنگ اور مہندی لگانے کے ایک روزہ کورس کا انعقاد

Mon, 27 Jun 2016 21:13:32    S.O. News Service

علی گڑھ، 27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹیکنک میں چلنے والی کمیونٹی ڈیولپمنٹ تھرو پالیٹیکنک اسکیم کے تحت آئندہ 4و 5جولائی کولڑکیوں کیلئے مفت ہئیر کٹنگ اور مہندی لگانے کے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ویمنس پالیٹیکنک کی پرنسپل اوراسکیم کی چیف کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے بتایا کہ 4جولائی کو صبح 9بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہئیر کٹنگ کی ٹریننگ اور 5جولائی کو اسی وقت مہندی لگانے کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔


Share: